مسلم ممالک کے حکمران برما کے مسلمانوں پر ڈھاے جانے والے مظالم کے خلاف یک زبان ہو کر آواز اٹھائیں

یونان ایتھنز(میاں وقار احمد لادیاں ) برما میں جاری خونریزی کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک یونان کے زیر اہتمام ایتھنز کے شہر پیر یا برما قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں منہاج القرآن. پاکستان عوامی تحریک پاکستان کمیونیٹی گریس مختلف دینی سماجی جماعتوں کے مندوبین صحافی برادری نے شرکت کی مقررین صدر پاکستان کمیونیٹی گریس چوہدری شاہد نواز وڑائچ .صدر منہاج القرآن چوہدری محمد اسلم .سنیر ناہب صدر مرزا امجد جان. ناظم شاہد بٹ. صدر مہریہ نصیرہ امتیاز عالم جعفری. امیر تحریک منہاج القرآن غلام مرتضیٰ قادری. صدر عوامی تحریک یونان ڈاکٹر رزاق. چیرمین پاکستان کمیونیٹی گریس چوہدری شبیر دھامہ. چیرمین پاکستان کمیونیٹی انتخابات ملک جاوید اقبال اعوان چیف آرگنائزر پاکستان کمیونیٹی گریس چوہدری مدثر خادم سوہل شاہد ساقی حافظ محمد الیاس ودیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت میانمار کی ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا 25 اگست سے شروع ہونے والے فسادات میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمان مرد عورتوں بچوں کو شہید کر دیا گیا ہم اقوامِ متحدہ یورپین یونین عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے برما میں جاری مسلمانوں پر جاری مظالم بند کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو یہ فسادات سارے خطے میں پھیل جاہیں گے اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ے برما میں رہائش پذیر مسلمانوں کو بنیادی حقوق حاصل نہیں اگر آج یہ ظلم و ستم مسلمانوں کے علاوہ کسی دوسرے مزہب کے لوگوں کے ساتھ ہو رہا ہوتا تو اقوامِ متحدہ اب تک حرکت میں آ چکی ہوتی برما میں امن قاہم ہونے تک پوری دنیا میں احتجاج جاری رے گا آخر میں علامہ محمد نواز ہزاروی نے برما کے .مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *