ایتھنز: پاکستان کمیونٹی اتحاد کے زیر اہتمام 13اور14 اگست کو ’’آزادی میلہ‘‘ میں امتیاز برادرز اوروائس پورٹ کی جانب سے انعامات کی بارش ہوگی

سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر، وفاقی محتسب اعلیٰ اوورسیز پاکستان حافظ احسان احمد کھوکھر اور صدر اوورسیز الائنس فورم یورپ چوہدری اعجاز حسین پیارامہمان خصوصی ہونگے

امتیاز برادرز اور وائس پورٹ کی جانب سے بمپرپرائز کار اور ہزار یورو کیش’ پاکستان کیلئے امتیاز ٹریول او ر گلف ائیر کی جانب سے 2ریٹرن ٹکٹ دیئے جائیں گے

ایتھنز(ایکسپریس نیوز)پاکستان کمیوٹنی یونان میں منعقد ہونے والے جشن آزادی میلہ میں انعامات کی بارش ہوگی تفصیلات کے مطابق منتخب نمائندہ پلیٹ فارم پاکستان کمیونٹی یونان کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جشن آزادی میلہ میں امتیاز برادرز اور وائس پورٹ کی جانب سے بمپرپرائز کار اور ہزار یورو کیش’ پاکستان کیلئے امتیاز ٹریول او ر گلف ائیر کی جانب سے 2ریٹرن ٹکٹ دئیے جائیں گے۔ آزادی میلہ میں سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر، وفاقی محتسب اعلیٰ اوورسیز پاکستان حافظ احسان احمد کھوکھر اور صدر اوورسیز الائنس فورم یورپ چوہدری اعجاز حسین پیارا
مہمان خصوصی ہونگے جبکہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔آزادی میلہ 13اور 14اگست کو شام 87بجے سے رات 11:30تک ہوگا۔ آزادی میلہ میں پاکستان سے مشہور گلوکار شرکت کریں گے اس کے علاوہ آزادی میلہ میں ڈھیروں انعامات ،تقریری مقابلہ، بچوں اور فیملیز دلچسپ پروگرام اور ملی نغمے بھی پیش کئے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *