رمضان المبار ک کی آمد،سفیر پاکستان یونان خالد عثمان قیصر کا کمیونٹی کے نام پیغام

ایتھنز:رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں میری تمام پاکستانی بہنوں اور بھائیوں سے مخلصانہ درخواست ہے کہ وہ اس ماہ مبارک کی برکات سے مستفید ہونے کیلئے اپنے دلوں سے نفرت ،کدورتیں اور تمام منفی جذبات اور احساسات سے پاک کرنے کی کوشش کریں ۔ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے ایک تحریری پیغام میں کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ایکدوسرے کی مدد ،باہمی عزت واحترام اور بھائی چارے سے ہی رمضان المبار ک کی رحمتوں اوسر برکتوں سے فیض یاب ہوجاسکے گا۔سفیر پاکستان خالد عثمان قیصر نے یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سفارتخانہ پاکستان یونان کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت مہینے کی فضلیتوں اور برکات سے حقیقی طور پر فیض یاب ہونے کی توفیق عطافرمائے۔آمین ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں احساس ہونا چاہیے کہ ہماری کمیونٹی کا موجودہ بیانیہ نہ صرف کمیونٹی کے حال اور مستقبل کیلئے نقصان دہ ہےبلکہ وطن عزیز کے وقار کو بھی گزند پہنچارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی اور اسکی قیادت کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ اپنی ذہنی سوچ اور دلوں کو کشادہ کریں کیونکہ مثبت تبدیلی ہی ہماری اگلی نسل کیلئے بہتر فضا کی ضامن ہو گی اور ہمیں اس حقیقت کا بھی ادراک ہونا چاہیے کہ ایک باوقار کمیونٹی ہی اپنے وطن کی عزت اور توقیر کی صحیح نگہبان ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان اپنی بساط سے بڑھکر اپنی کمیونٹی کی خد مت کیلئےاور وطن عزیزکے وقار اور پرچم کو بلند رکھنے کیلئے ہمہ تن مصروف عمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *