دی ہیگ میں کلبھوشن کیس پرفیصلہ،چوہدری پرویز لوہسر اور چوہدری مظہرکا احتجاج

دی ہیگ :ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں کلبھوشن کیس پرمتنازعہ فیصلہ پر چوہدری پرویزاقبال لوہسر اور چوہدری مظہر نے احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو بچانے کے لئے دائر کی گئی ۔درخواست پر کارروائی کا آغاز ہو گیا۔ بھارتی وکیل ہریش سالوے نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام حقائق کو الزامات قرار دے دیا۔ انہوں نے پاکستان پر الزام لگایا کہ کلبھوشن یادیو کے خلاف لگے الزامات کی کوئی کاپی بھارت کو نہیں دی اور نہ ہی اس سے ملنے کے لئے قونصلر رسائی دی گئی۔دوسری جانب تارکین وطن پاکستانیو ں کی نمائندگی کے لئے ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر اور چوہدری مظہر انٹرنیشنل کورٹ ہالینڈ کے باہر خلاف احتجاج کیا اور کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے غیر منصفانہ فیصلہ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *