فیفا نے میسی پر 4 میچز کی پابندی لگادی

زیورخ: معاون ریفری کی بے عزتی کرنے کی پاداش میں ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی پر فیفا کی جانب سے 4 میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔
لیونل میسی کے خلاف سزا کا اعلان منگل کو کیا گیا، یہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو ٹیم کے چلی سے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے دوران پیش آیا تھا، انہیں ریفری سے بدزبانی اور ان کی بے عزتی کرنے پر قصور وار قرار دیتے ہوئے سزا دی گئی۔
لیونل میسی پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، وہ منگل کی شب بولیویا سے ٹیم کے شیڈول دوسرے ورلڈ کپ کوالیفائر میں بھی حصہ نہیں لے پائیں گے۔ میسی پر 8100 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *