آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو کراچی پہنچا دیا گیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کو 29 مارچ کو سری لنکا سے کراچی پہنچنا تھا لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ٹرافی کو آج ہی کراچی پہنچادیا گیا جب کہ ٹرافی کو میڈیا سے دور رکھا گیا ہے، 30 مارچ کو ٹرافی کو ایدھی ہومز، مہاٹا پیلس اور جامعہ کراچی لے جایا جائے گا جہاں ٹرافی کے استقبال میں تقاریب کا انعقاد ہو گا۔
پاکستان کے بعد ٹرافی جنوبی افریقہ اور آخر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میزبان انگلینڈ میں جائے گی۔ ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 4 جون کو ہو گا۔ ٹرافی 21 فروری کو دبئی آئی سی سی اکیڈمی سے روانہ ہوئی تھی جہاں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی کی میڈیا کے سامنے رونمائی کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *